24 اکتوبر 2016 - 05:39
سعودی جنگی جرائم میں برطانیہ برابر کا شریک ہے: ترجمان ایل ڈی پی

لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے حکومت برطانیہ کو یمن میں سعودی جنگی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک ترجمان ٹام بریک نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ ، جنگ یمن کے دوران خونی حملے کر نے والے سعودی پائلٹوں کو تربیت دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اقدام ہے اور اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

ٹام بریک کا کہنا تھاکہ یہ بات کتنی شرمناک ہے کہ برطانیہ، سعودی عرب کو اسلحہ ہی نہیں بلکہ سعودی پائلٹوں کو تربیت بھی فراہم کر رہا ہے جو جنگ یمن کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت برطانیہ اس جرم میں شریک ہے اور اسے یہ سلسلہ فوری طور پر بند کردینا چاہیے۔

برطانیہ سعودی عرب کو اسحلہ فراہم کرنے والا ایک اہم ترین ملک شمار ہوتا ہے۔ جنگ یمن کے آغاز میں حکومت برطانیہ نے سعودی عرب کی شاہی حکومت کو تین ارب پونڈ سے زیادہ مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا لائسنس جاری کیا تھا جس میں لڑاکا اور جاسوس طیاروں سے لیکر مختلف طرح کے بم اور راکٹ بھی شامل تھے۔

جنگ یمن کے آغاز سے لیکر اب تک حکومت برطانیہ، سعودی عرب کی شاہی حکومت کی حمایت کرتی چلی آرہی ہے اور عالمی اداروں نے بارہا سعودی اتحاد کے لیے برطانیہ کی مالی اور فوجی امداد کا پردہ فاش کیا ہے۔ اسلحے کی تجارت کے خلاف سرگرم عالمی تنظیم کے جاری کردہ اعداو شمار کے مطابق برطانیہ نے سن دوہزاردس سے لیکر اب تک چھے ارب سات ملین پونڈ کا اسلحہ سعودی عرب کی شاہی حکومت کو فروخت کیا ہے۔

.......

/169